وفاقی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، علی اکبر گجر

بدھ 9 نومبر 2016 16:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے بدھ کو پارٹی کے ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، جنرل سیکریٹری محمد اسلم خٹک، رانا صفدر جاوید، صالحین تنولی، معروف قانون دان غلام مصطفی ایڈووکیٹ، اقبال خاکسار، چیئرمین وقار تنولی، رفیق تنولی، پرویز تنولی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئی سیاسی صف بندیاںپاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ نہیں روک سکیں گی۔ سندھ کے عوام کئی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سندھ کے لئے مناسب ترین سیاسی جماعت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اگلا ہدف سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے۔