خشک سرد موسم جلد کے لیے نقصان دہ ہے،ماہرین

بدھ 9 نومبر 2016 16:24

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ماہرین نے خشک سرد موسم کو جلد کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے ۔ پاکستان سکن کیئر تھراپسٹ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن شیز خان نے کہا کہ جلد کو مسلسل خشک رکھنے سے جلد کی اندرونی اور بیرونی ساخت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور جلدمیں کھردرا پن نمایاںہوتا ہے۔

شیز خان نے کہاکہ گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین اپنے روزمرہ کام کاج کے دوران جلد کو نظر نداز نہ کریں اور زیادہ دیر تک چہرے اور ہاتھوںکو خشک رکھ کر کھردرے پن کا شکار نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین جلد کو ملائم اور ترو تازہ رکھنے کے لئے اچھے موئسچرائزر کا استعمال باقاعدگی سے کریں اور اس کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں پانی ، مشروبات، سبزیوںاور پھلوں کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا خشک میوہ جات بھی جلد میں روغن کی مطلوبہ مقدار پوری کرنے میں مدد دیتے ہیں اور ان سے جلد کی اندرونی ساخت میں نرمی آتی ہے ۔ شیز خان نے کہاکہ اگر خواتین ورزش اور جاگنگ معمول بنالیں تو جلد کے مسام بند نہیں ہوں گے اور پسینہ خارج ہونے سے جلد کی لچک بحال رہے گی جبکہ جلد سخت اور کھردری ہو کر خارش اور پھٹنے سے بھی محفوظ رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :