ٹرمپ کی کامیابی۔ امریکہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔۔۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 16:04

ٹرمپ کی کامیابی۔ امریکہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔۔۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء): امریکی صدارتی انتخابات میں دونلڈ ٹرمپ نے 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے اپنی مد مقابل اُمیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی۔ انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب تو ہو گئے ہیں لیکن ان کی کامیابی کے بعد سے احتجاج کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر کیے جانے والے خطاب کے بعد ہی سے نیویارک سے کیلیفورنیا تک عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔

جبکہ شکاگو اور نیویارک میں ٹرمپ بلڈنگز کے باہر بھی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ انتخابات کے نتائج پر کیے جانے والے احتجاج کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا بالخصوصی ٹویٹر اور فیس بُک پر بھی شئیر کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی میڈیا اور امریکی عوام کا ایک بڑا حصہ ہیلری کلنٹن کو بطور کامیاب اُمیدوار اور امریکہ کی آئندہ صدر کے طور پر دیکھ رہا تھا لیکن ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ہیلری کلنٹن کے حامیوں میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔