تخم ملنگا میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے،امریکی ماہرین

بدھ 9 نومبر 2016 15:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) امریکی ماہرین نے تخم ملنگا کو دماغ کو چست رکھنے اور ذہانت بڑھانے میں معاون قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی یونیورسٹی آف میڈیسن کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق تخم بالنگا میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ‘برین بوسٹرز’ سمجھے جاتے ہیں، یہ بیج سستی کو دور کرتے ہیں اورانسان کو چاک و چوبند رکھتے ہیں۔ تخم ملنگا اپنی جسامت سے دس گنا ذیادہ پانی جذب کر سکتا ہے اور جب انسانی جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تویہ ہاضمے کو بہتر کر کے توانائی فراہم کرتا ہے،ماہرین نے مشورہ دیا کہ تخم ملنگا کو مشروبات یا دہی میں شامل کر کے استعمال کیا جائے ۔