عطائیت کے خلاف جہاد وقت کی ضرورت ہے،ڈاکٹر نادیہ عزیز

بدھ 9 نومبر 2016 15:25

سرگودھا۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) چیئرپرسن ڈویژنل ٹاسک فور س برائے ہیلتھ ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز اور حکیم انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔ عطائیت کے خلاف جہاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ محکمہ صحت ڈویژن بھر میں مضر صحت او رزائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیلئے دفاتر سے باہر نکلیں اور انسانی جانوں کے دشمن کے محاسبہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں ڈویژنل ٹاسک فورس برائے ہیلتھ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے محکمہ ہیلتھ کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کیلئے ڈرگ انسپکٹرزاور دیگر ہیلتھ انسپکٹرز کو مضر صحت اور جعلی ادویات کے علاوہ عطائیت کے خلاف ہر ماہ زیادہ سے زیادہ چھاپے مار کر ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کی او رکہاکہ یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اجلاس کو بتایا گیاکہ گذشتہ ماہ زائد المعیاد اودر غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا ۔اس دوران 557چھاپے مارے گئے جن میں سے ضلع سرگودہا 324، ضلع خوشاب 127، ضلع میانوالی چار اور ضلع بھکر میں 103چھاپے مار ئے گئے۔

متعلقہ عنوان :