جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

بدھ 9 نومبر 2016 15:25

فیصل آباد۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 کریمنلز اور اشتہاری مجرمان کوگرفتارجبکہ 3 پستول اور2 کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لی۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی خصوصی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین پستول برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح خطرناک و سنگین مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاری مجرمان اور پانچ ٹارگٹ افینڈرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران منشیات فروشوں سے دو کلوگرام سے زائد چرس، 3855 گرام افیون ،123 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ مریدوالا پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں عدنان اور غلام شبیر کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن سے 1530 گرام چرس برآمد ہونے پر ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔