جیلوں میں قید بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کیلئی اقدامات شروع

بدھ 9 نومبر 2016 15:25

سرگودھا۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی جیلوں میں بند قیدی بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے محکمہ جیل خانہ جات نے اقدامات شروع کردیئے ہیں اس وقت سرگودھا سمیت پنجاب کی مختلف جیلوں میں مائوں کیساتھ چھوٹے بچے قید ہیں جنہیں بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ قید سے باہر نکلنے کے بعد یہ بچے احسن طریقہ سے شریف شہری کے طور پر اپنی زندگی گزار سکیں۔