سرگودھا میں فوڈ اتھارٹی کا قیام آئندہ سال متوقع

بدھ 9 نومبر 2016 15:25

سرگودھا۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے حکومت ِ پنجاب نے سرگودھا سمیت راولپنڈی، ملتان اور گجرانوالہ میں دفاتر کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں فوڈ اتھارٹی کا قیام آئندہ سال 2017؁ء میں متوقع ہے، جس کیلئے ا قدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل سرگودھا میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کے سلسلہ میں جلد دورہ کرینگے اور یہاں پر فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے مختلف امور کا جائزہ لیں گے۔