علامہ اقبال اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، شاہین احسان مغل

بدھ 9 نومبر 2016 15:25

سرگودھا۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈاکٹر علامہ محمداقبال نہ صرف شاعر ِمشرق تھے بلکہ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن بھی تھے۔ ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو ایک سوچ دی جس کی بدولت آج اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی قوت کے طور پر موجود ہے اس کا سہرا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے سر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستانی فلسفہ اقبال کو اپنا کر ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں ،بدقسمتی سے ہم نے اقبال کے افکار کو بھلا دیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہم فرقوں میں بٹ کر ایک دوسرے کیخلاف برسر پیکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :