کوئٹہ سمیت بلوچستا ن میںمفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

بدھ 9 نومبر 2016 15:05

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 139واں یوم پیدائش کوئٹہ سمیت بلوچستا ن بھر میں عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 9نومبر بدھ کو بلوچستان کے مختلف مقامات پر ادبی ، تعلیمی ، سیاسی و سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے قومی شاعر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ، شاعر مشرق اور تصور پاکستان کے خالق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے مناسبت سے بلوچستان بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔