بلوچستان کے کھلاڑیوں کی مناسب رہنمائی اور سرپرستی کی جائیں تو وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرسکتے ہیں ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کیلئے اسپورٹس تنظیموں کی تجاویزکا خیر مقدم کیا جائے گا، صوبائی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عصمت اللہ کاکڑ

بدھ 9 نومبر 2016 15:05

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) صوبائی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عصمت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ان کی مناسب رہنمائی اور سرپرستی کی جائیں تو وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر بلوچستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کیلئے اسپورٹس تنظیموں کی تجاویزکا خیر مقدم کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان میر مجیب الرحمان محمد حسنی نے نوجوانوں وباصلاحیت کھلاڑیوں کے مسائل کے حل اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے خصوصی لائحہ عمل ترتیب دیا ہے ، کیونکہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معاشرے کا بہترین شہری بنانے اور ان کے ذہنی وجسمانی نشوونما کیلئے بلوچستان بھر میں حکومت کھیل کے فروغ کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔ عصمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے ہونہار کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے محکمہ کھیل و امور نوجوانان مزید اقدامات کر رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جاسکیں اور انہیں منفی سرگرمیو ں اور سماجی برائیوں سے دور کیا جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :