ٹریفک قوانین کی پابندی بڑے حادثات سے بچائو کا موجب بن سکتی ہے ،سی ٹی او

بدھ 9 نومبر 2016 15:04

فیصل آباد۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ٹریفک سگنلز ، لائن لین ، ڈسپلن ودیگر ٹریفک قوانین کی پابندی بڑے حادثات سے بچائو کا موجب بن سکتی ہے لہٰذا پیشہ وارانہ ڈرائیورز اور شہری ڈرائیونگ کے دوران اپنی اور دیگر افراد کی زندگیاں محفوظ رکھنے کیلئے محتاط ڈرائیونگ کو اپنا شعار بنائیں ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر فیصل آ باد شہباز وزیر خان نے خصوصی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کہاکہ ٹریفک شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جبکہ اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس بھر پور اقدامات کرنے میںمصروف عمل ہے تاہم تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کیلئے ٹریفک قوانین جاننا اور ان کی پاسداری کرنا ٹریفک نظم وضبط کے لیے بے حد اہم ہے۔

انہوںنے بتایاکہ سٹی ٹریفک پولیس نے ضلع بھر کے تمام سرکاری ،نیم سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ودیگر اداروں میں لیکچرز دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد میں ٹریفک شعور ہر فرد تک پہچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں جنہیں آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ ٹریفک ایجوکیشن حکمت عملی کے تحت لیکچرز اور اداروں کا انتخاب ٹریفک سرکلز اور سیکڑز کے مطابق کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :