سی ٹی او لاہور کی ٹریفک افسران سے میٹنگ ،آج سے تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈائون شروع

ایس پیز اور ڈی ایس پیز تجاوزات اوررانگ پارکنگ کیخلاف جاری مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں‘ طیب حفیظ چیمہ

بدھ 9 نومبر 2016 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس تجاوزات اوررانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے،آج سے شہر بھر میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کا آغار کردیا گیا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے خصوصی کریک ڈائون کے ابتک 6939افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے سی ٹی اوآفس میں ایس پیز سے ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ وہ خود سڑکوں پر موجود رہتے ہوئے تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کی نگرانی کریں ،ڈی ایس پیز کو اس سلسلے میں سخت ہدایت کریں کہ سیکٹر انچارجز کو پابند بنایا جائے کہ وہ شفٹ کے آغاز پر وارڈنز کی بریفنگ یقینی بنائیں تاکہ وہ دوران ڈیوٹی کارروائی کے ساتھ ساتھ گاڑیوںو موٹر سائیکل سواروں کو ایجوکیٹ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اس بابت انسدادی کارروائی کی رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کریں۔سی ٹی اونے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں۔سی ٹی او نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب ہے جبکہ ٹریفک افسران نرم رویہ رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیںطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈائون جاری ہے تاہم شہری بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :