پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کرکے ایل اور سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرکے ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے،رواں سال بھار ت نے 222 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی ، ڈاکٹر فیصل

بدھ 9 نومبر 2016 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کرکے ایل اور سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے،رواں سال بھار ت نے 222 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جس میں 184 مرتبہ لائن آف کنٹرول اور 26مرتبہ ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کی اور اس کے نتیجہ میں شہری شہید اور 117 زخمی ہوئے۔

بدھ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک مرتبہ پھر دفتر خارجہ طلبی کی گئی اور ایل اور سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔بھارت اپنی افواج کو ایل او سی کی خلاگ ورزیاں روکنے کی ہدایت کرے۔جے پی سنگھ کو ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے طلب کیا۔رواں سال بھار ت نے 222 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جس میں 184 مرتبہ لائن آف کنٹرول اور 26مرتبہ ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کی اور اس کے نتیجہ میں شہری شہید اور 117 زخمی ہوئے

متعلقہ عنوان :