Live Updates

پارلیمنٹ کی راہداریوں میں خورشید شاہ اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ

شاہ جی عمران خان کی مخالفت کیوں نہیںچھوڑتے، آپ’’ سینٹر فاروڈ‘‘ نہ بنیں، نہ ادھر ہیں نہ ا دھر، شیخ رشید میں سیاست دان ہوں ،بے غیرت نہیں ہوں، دونوں طرف فٹ بال بن گیا ہوں، خورشید شاہ کا جواب

بدھ 9 نومبر 2016 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کی راہداریوں میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ، شیخ رشید نے شکوہ کیا کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیںچھوڑتے، شاہ جی آپ’’ سینٹر فاروڈ‘‘ نہ بنیں، نہ ادھر ہیں نہ ا دھر، خان کی مخالفت چھوڑ دیں ساری زندگی آپ کی عزت کروں گا جس پر سید خورشید شاہ نے جواب دیا کہ میں سیاست دان ہوں بے غیرت نہیں ہوں، دونوں طرف فٹ بال بن گیا ہوں۔

بدھ کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد جوں ہی ممبران باہر نکلے تو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا آمنا سامنا ہو گیا اور دونوں رہنماوں میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن اسمبلی جنید انوار چوہدری بھی موجود تھے۔شیخ رشید نے شکوہ کیا کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے، میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں، آپ’’ سینٹر فاروڈ‘‘ نہ بنیں، نہ ادھر ہیں نہ ادھر، خان کی مخالفت چھوڑ دیں ساری زندگی آپ کی عزت کروں گا۔

جس پر اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ میں سیاست دان ہوں ،بے غیرت نہیں ہوں، دونوں طرف فٹ بال بن گیا ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان بھی بے غیرت نہیں ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ چھوڑیں شیخ صاحب ادھر ن لیگ والے بھی کھڑے ہیں علیحدگی میں بات کریں گے،میں آپ کے ذریعے عمران خان کو پیغام دوں گا، علیحدگی میں ملاقات کریں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات