لاہور،چودہ روزہ ڈیزا سٹر مینجمنٹ ٹریننگ کا آغاز سول ڈیفنس اکیڈمی جی او آر میں شروع

بدھ 9 نومبر 2016 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) انٹرنیشنل سول ڈیفنس آرگنائزیشن (آئی سی ڈی او)ریجنل ٹریننگ سنٹر کے زیر اہتمام چودہ روزہ ڈیزا سٹر مینجمنٹ ٹریننگ کا آغاز سول ڈیفنس اکیڈمی جی او آر میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کی صدارت کمانڈنٹ اکیڈمی عامر خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی کنسلٹنٹ یو این او فار واٹر ڈاکٹر ادریس رانا، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکائوٹ لیڈر مقصود چغتائی ،سینئرٹرینر سعدیہ احمد ، سمیرا نذیر، علی اسد، سکندر حسین، گرل گائیڈ ٹرینر عاطفہ شمس پاکستان کے مختلف اضلاع سے سرکاری اور نجی اداروں کے تیس (30)اعلیٰ افسران اور عہداران نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ اس کورس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر شہری دفاع کی ٹریننگ دینا ہے تا کہ عوام الناس کو قدرتی آفات ، خودکش حملوں ، بم دھماکوںاور جنگ جیسی صورتحال سے نمٹنے کا شعور دیا جائے۔ اس موقع پر کیمپ کمانڈنٹ نے مقصود چغتائی کے کلاس نمائندے کا اعلان کیا گیاجبکہ کمپیئرنگ کے فرائض سعدیہ احمد نے ادا کیے۔

متعلقہ عنوان :