پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے، میاں عرفان دولتانہ

بدھ 9 نومبر 2016 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔شہروں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے مختلف شعبوں کی ترقی پرتیزی سے کام جاری ہے اور شہری ترقی اورچھوٹے و بڑے شہروں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے عالمی بینک کے تعاون کاخیر مقدم کریںگے۔

انہوںنے کہا کہ شہری سہولتوں کوبہتر بنا کرشہریوں کو اچھی خدمات کی فراہمی ہماری ترجیحی ہے اورپنجاب حکومت نے شہریوں کو اچھی خدمات فراہم کرنے کیلئے مربوط پروگرام تشکیل دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ تعلیم ،صحت،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں پر کام کیا جارہاہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کوخدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اورٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات کیے گئے ہیں ۔لاہور اور راولپنڈی ۔اسلام آباد میں کامیاب میٹروبس سروس کے بعد اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے ۔جنوبی پنجاب کے بڑے ضلع ملتان میں بھی میٹروبس پراجیکٹ تکمیل کے قریب ہے ۔انہوںنے کہا کہ میٹروبس سروس سے شہریوں کو آرام دہ ،باکفایت اورتیزرفتار سفری سہولتیں میسر آئی ہیں

متعلقہ عنوان :