ابو ظہبی میں نوزائیدہ بھیڑ کے دل کا کامیاب آپریشن

بدھ 9 نومبر 2016 13:55

ابو ظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ابو ظہبی میں ڈاکڑوں کی ٹیم نے نو زائیدہ بھیڑ کے دل کا کامیاب آپریشن کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الخاتمہ ویٹر نری کلینک کے ڈاکڑوں کی ٹیم نے ایک دن کی عمر کے بھیڑ کے بچے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی فوڈ اینڈ کنٹرول کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ بھیڑ کے نوزائیدہ بچے کا دل بہت مشکل سے حرکت کر رہا تھا جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دقت محسوس ہو رہی تھی تا ہم کامیاب ا ٓپریشن کے بعد اسکے دل نے ٹھیک کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :