ہائیکورٹ کی15نائب قاصدوں کو اگلے عہدوں میں ترقی دیدی گئی

بدھ 9 نومبر 2016 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ کی15نائب قاصدوں کو اگلے عہدوں میں ترقی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمانہ پرموشن کمیٹی نے نائب قاصدوں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نائب قاصد سے قاصد بننے والوں میں مہران شاہ ،محمد حنیف ،حافظ نعیم،شاہد محمود شامل خالد حسین ،نذر حسین ،حافظ عامر،ذوالفقار علی ،محمد یاسین،محمد اصغر شامل گلزار حسین ،ساجد میر ،بشارت علی ،عامرحسین شاہ سلطان احمد شامل ہیں ۔نائب قاصدوں کو ترقی دے کر گریڈ 5میں قاصد بنایا گیا ہے۔