میاں محمد پرویز خان سب ڈویژنل ایجوکیشن افسر شانگلہ الپوری تعینات

بدھ 9 نومبر 2016 12:47

شانگلہ۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) میاں محمد پرویز خان بطور سب ڈویژنل ایجوکیشن افسر شانگلہ الپوری تعینات ،اعلامیہ جاری، نئے ایس ڈی او ای نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

تعیناتی کے بعد اپنے دفتر میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد پرویز نے کہا کہ اب محکمہ تعلیم شانگلہ میں تمام کام میرٹ اور انصاف پر ہو گا کسی قسم کی کوتاہی اور بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی،اساتذہ قوم کے انجینئر ہیںاس لیے وہ نونہالوں کی تعلیم اور تربیت پر توجہ دیں ۔

اساتذہ کو درپیش مسائل بلا تفریق حل کیے جائیںگے اورہر کام میرٹ پر اور انصاف پر کیا جائے گا ،اساتذہ نے محمد پرویز کو بطور ایس ڈی او تعیاتی پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی،تقریب میںڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن محمد امین خان،بخت روان خان،ہارون الرشید،محمد حسین عرف مانو سمیت مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ،ایجوکیشن افس کے کلریکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔