ڈاکٹرعلامہ محمداقبال نے پاکستان کا تصور پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی روح بیدار کر دی، پروفیسر رفیق احمدخاں لغاری

بدھ 9 نومبر 2016 11:57

رحیم یار خان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن بہاول پور ڈویژن کے صدر پروفیسر رفیق احمدخاں لغاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعلامہ محمداقبالؒ حساس دل و دماغ کے مالک تھے جنہوں نے پاکستان کا تصور پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی روح بیدار کر دی۔ علامہ اقبال کی139ویں یوم ولادت کے حوالے سے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی شاعری میں بیداری، خودی اور عشق رسولؐ کا پیغام ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال کا فلسفہ خودی قوموں کے فکری و سماجی عروج کا ضامن ہے، یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر خطے میں پڑھا جاتا ہے اور مسلمانان عالم اسے بڑی عقیدت کے ساتھ زیر مطالعہ رکھتے ہیںاور ان کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوںؒ نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ ان کی کتابوں کے انگریزی، جرمنی، فرانسیسی، چینی،جاپانی اور متعدد دیگر زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ بلامبالغہ علامہ محمداقبالؒ دنیا میں ایک عظیم مفکر اور فلسفی مانے جاتے ہیںان کے افکارآج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :