چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود سے کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

منگل 8 نومبر 2016 23:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود سے کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف سے کمانڈر رائل سعودی فورس محمد بن صالح کی منگل کے ر وز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ (وقار )

متعلقہ عنوان :