نایاب قدرتی برف کی گیندوں نے سارا ساحل ڈھانپ لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 نومبر 2016 20:40

نایاب قدرتی برف کی گیندوں نے سارا ساحل ڈھانپ لیا

نائیڈا، روس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ برف کی قدرتی گیندوں نے قصبے کے ساحل کو ڈھانپ لیا ہے۔ ان گیندوں کا سائز ٹینس کی بال سے لے کر 3 فٹ تک ہے۔ برف کو گیندوں کی یہ شکل پانی اور ہوا نے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس نایاب ماحولیاتی پراسس کے تحت برف کے بہت چھوٹے ٹکرے گول شکل اختیار کر لیتے ہیں، اس کے بعد ہوا اور پانی انہیں گیندوں کی شکل دے دیتے ہیں۔
قصبے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک اس طرح کی گیندیں نہیں دیکھی۔
اسی طرح ایک منظر دسمبر 2015 میں مین کی سیباگو جھیل میں بھی نظر آیا تھا۔

نایاب قدرتی برف کی گیندوں نے سارا ساحل ڈھانپ لیا