چینی شاپنگ مال میں شوہروں کی نرسری کھل گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 نومبر 2016 19:33

چینی شاپنگ مال میں شوہروں کی نرسری کھل گئی

جہاں اکثر خواتین کو شاپنگ کا بے انتہا شوق ہوتا ہے وہیں بوریت کے باعث ان کے ساتھ شاپنگ کرنے والے شوہروں کی جیسے جان عذاب میں آ جاتی ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے شنگھائی کے ایک شاپنگ مال میں شوہروں کی نرسری بنائی گئی ہے۔ قیباؤ کے ونکل مال کی تیسری منزل پر قائم اس نرسری میں شوہروں کے لیے میگزین، اخبارات، ٹی وی اور کرسیاں رکھی گئی ہیں۔

ان کرسیوں میں سے ایک کرسی مساج چیئر ہے۔
اس نرسری کے کھلنے کا شوہروں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے جو شوہر بیوی کی شاپنگ سے پریشان رہتے تھے، اب اُن کا اس نرسری کو چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔
اس انوکھی نرسری کی خبر سامنے آنے پر انٹرنیٹ صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں اس کمرے میں انکل اور آنٹیاں نظر آئیں گی۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر اس کمرے میں وائی فائی بھی ہو تو بیویاں بھی اس کمرے میں وقت گزاریں گی۔ ایک اور صارف نے اس خیال کو بہت پسند کیا۔ اس کے مطابق بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانا دفتر جانے سے زیادہ بدتر ہوتا ہے۔

چینی شاپنگ مال میں شوہروں کی نرسری کھل گئی