آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی رائل سعودی ائیر فورس کے کمانڈر سے ملاقات

ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 نومبر 2016 17:08

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی رائل سعودی ائیر فورس کے کمانڈر سے ملاقات

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 نومبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رائل سعودی ائیر فورس کے کمانڈر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی ائیر چیف میجر جنرل محمد بن صالح العوطیبی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔