سندھ ہائیکورٹ، ذوالفقار مرزا اور میڈیا نمائندوں پر تشدد کے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

منگل 8 نومبر 2016 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزااور میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہ میں بینچ نے 23مئی 2015کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں ضلع جنوبی کے پولیس اہلکار اور پی ڈی ایس پی پیش ہوئے جبکہ درخواست گذار ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور حکومت سندھ کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا ۔عدالت میں درخواست گذار اور ان کے وکلاء سمیت ایڈوکیٹ جنرل کو پیش ہونے کے لیے دو بار آواز دی گئی لیکن کوئی پیش نہیں ہوا ،جس کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔