بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ ہوٹل میں منائی

منگل 8 نومبر 2016 13:52

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ ..

راجکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ٹیلنٹڈ کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ انوشکا شرما سے دوستی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ کوہلی نے اپنی اٹھائیسویں سالگرہ انوشکا کے ہمرا خاصے اہتمام کے ساتھ راجکوٹ میں منائی۔ راجکوٹ میں بھارتی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ (آج)نو نومبر کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی ، شاید اسی لیے کوہلی سالگرہ گھر والوں سے دور منانے پرتو مجبور ہوئے ہی لیکن ان کی گرل فرینڈ کو ایسی کوئی مجبوری نہیں تھی اس لیے وہ کوہلی کی خوشیوں میں شریک ہونے راجکوٹ پہنچ گئیں۔

کوہلی کی ساکگرہ کیلئے خاصا اہتمام کیا گیا۔ ہوٹل کے کمرے میں ہر طرف غبارے بکھرے نظر آئے جبکہ کیک کی میز پر بھی گلاب کی پتیاں رکھی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

خصوصی طور پرتیارکردہ برتھ ڈے کیک بھی کوہلی کا دل خوش کرنے کیلئے کافی تھا۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی کیپٹن کو ان کی سالگرہ پرمبارکباد دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ویرات کوہلی کے لیے نیک خواہشات کی کمی نہیں تھی مگر سب سے دلچسپ ٹویٹ وریندر سہواگ نے کیا۔سہواگ نے لکھا کہ ہاضمے کی گولی، گجرات میں گھاگھرا چولی اور بیٹنگ میں ویرات کوہلی پورے انڈیا کو پسند ہے۔ٹویٹ کو ویرات کوہلی نے بھی خاصا انجوائے کیا اور ہنسے ہوئے کہا شکریہ پا جی۔

متعلقہ عنوان :