انگلش کپتان الیسٹر کک نے بھارت کیخلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

منگل 8 نومبر 2016 13:52

انگلش کپتان الیسٹر کک نے بھارت کیخلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے بھارت کیخلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز کپتان کی حیثیت سے میری آخری سیریز ہو سکتی ہے۔ کپتانی کے بعد ایک کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ ٹیم میں شامل رہنا چاہتا ہوں۔اپنے ایک انٹرویو میں الیسٹرکک نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ میں اور کتنے دنوں رہ سکتا ہوں۔

یہ دو مہینے بھی ہو سکتے ہیں اور ایک سال بھی۔ انھوں نے یہ عندیہ ظاہر کیا ہے کہ کپتانی کے بعد وہ ایک کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ ٹیم میں شامل رہنا چاہیں گے۔انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں صرف ایک بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیسٹ میچ کھیلوں گا اور اس کے بارے میں کوئی شک نہیں۔

(جاری ہے)

اگر ایسا ہوتا ہے تو میں پہلی سلپ میں کھڑے ہوکر جو کوئی بھی کپتان ہو اسے صلاح دینے میں خوشی محسوس کروں گا۔

میں ایسا نہیں چاہتا کہ میں حتمی فیصلہ کروں۔ مجھے یہ سوچ کر اچھا لگتا ہے کہ میں نے ایک عرصے تک ایسا کیا ہے اور میں نے اچھے فیصلے لیے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ کچھ مشکل حالات بھی آئے ہیں اور آپ اس سے اس لیے بھی زیادہ محظوظ ہوتے ہیں کہ انگلینڈ کے کپتان ہونے کی حیثیت سے آپ اس سے گزرتے ہیں۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ووگن کا خیال ہے کہ کک انڈیا کی سیریز یا پھر آسٹریلیا میں ہونے والے ایشز سیریز کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :