پی ایس ایل فائنل کیلئے غیر ملکی سپرسٹارکرکٹرز لاہور آنے کو تیار
منگل 8 نومبر 2016 13:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) دوسری پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، جس کا گزشتہ ماہ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اعلان کرچکے ہیںتاہم اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں کے راضی ہونے کے بارے میں خدشات موجودہیں۔باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی اکثریت فائنل کھیلنے کے لئے لاہور آنے کو تیارہے ۔
پی ایس ایل فائنل سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کر ادی ۔کہاجارہاہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے لاہور آنے والے کھلاڑیوں کو اضافی معاوضہ دیا جائے گا ۔(جاری ہے)
ذرائع کا دعوی ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کافائنل کھیلنے کیلئے برینڈن میکولم،ڈیرن براوو،کیمرون ڈیلپورٹ ،ڈیرن سمی ،این مورگن،کرس جارڈن،ایلکس ہیلز،سنگاکارا،جے وردھنے،آندرے رسل،سیموئیل بدری لاہور میں کھیلنے پر راضی ہیں ۔پروگرام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی 4اور 5 مارچ کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گے جہاں وہ نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں قیام کریں گے ۔پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کر ائی گئی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.