تین سالہ بچہ کی بیٹنگ نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا

منگل 8 نومبر 2016 13:47

تین سالہ بچہ کی بیٹنگ نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8نومبر۔2016ء)3 سال کی عمر میں عموماً بچے نئی نئی چیزیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ کھلونوں سے کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن اسکے باوجود اس دنیا میں ایسے بچے بھی موجود ہیں جو اپنی عمر سے زیادہ بڑے ایسے ایسے کمال کر تے ہیں جنہیں دیکھنے والا دنگ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

بھارت میں ایک ایسا ہی بچہ سامنے آیا ہے جس کی عمر تو 3 سال ہے لیکن و ہ نہ صرف کرکٹ سے لگاؤ رکھتا ہے بلکہ ایسی بلے بازی کرتا ہے جسے دیکھ کر آپ کو بڑے بڑے بلے بازوں کی یاد آئے گی ۔ شایان جمال اگرچہ 3 سال کا ہے لیکن وہ اپنے سکول کی انڈر 12 ٹیم کیلئے کھیلتا ہے،اس کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے ابھی سے ہی بھارت کا نیا ویرات کوہلی بننے کی جانب سفر شروع کر دیا ہے ۔