سردار عتیق خان گل نواز بٹ نہیں کہ جو بات کہے وہ کرسکے نہ مسلم کانفرنس این ایس ایف ہے کہ سیز فائر لائن توڑی جا سکے عتیق خان کا اعلان سودے بازی کیلئے ہے

قوم پرست حریت پسند طلبا تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر طلحہ خان کا بیان

منگل 8 نومبر 2016 13:51

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) سردار عتیق خان گل نواز بٹ نہیں کہ جو بات کہے وہ کرسکے نہ مسلم کانفرنس این ایس ایف ہے کہ سیز فائر لائن توڑی جا سکے عتیق خان کا اعلان سودے بازی کیلئے ہے ‘دعوی کرتے ہیں کہ 24نومبر کو عتیق خان سیز فائر لائن کی طرف نہیں جائیں گے حریت کانفرنس سید صلا ح الدین اور یاسین ملک قوم کو بیوقوف نہ بنائیں اگر وہ واقعی کشمیر کو اکھٹا کرنا چاہتے ہیں تو وہ سرینگر سے آزادکشمیر کی طرف مارچ کریں این ایس ایف سیز فائر لائن روند کر بھارتی حدود میں جا کر ان کا استقبال کر کے انہیں اس کشمیر لے آے گی27جنوری 1990کو راولاکوٹ میں کھڑے ہو کر jknsfکے صدرگل نواز بٹ نے خونی لکیر توڑنے کا اعلان کیااور14دن بعد خونی لکیر روندی گئی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر بھارتی فوجی بینکروں پر NSFکے پرچم لہراے 3ساتھی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوے صرف نیک نیتی اور خلوص کی وجہ خونی لکیر روندنے کامیاب ہوے اب عتیق خان کا اعلان پوائنٹ سکورینگ اور معاملات طے کرنے ہے وہ بہانہ بنا کر 24نومبرکا دن ٹال دیں گی58میں جس طرح چوہدری غلام عباس نے اعلان کر کے خود گرفتاری دی تھی اور بھارتی وزیراعظم نے اس وقت حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا اسی طرح اب حکومت پاکستان اب خاص کر راحیل شریف کا حکومت ہند شکریہ ادا کرے گی عتیق خان بھی ان سے ملاقات کر کے اپنے پلان کے مطابق سودے بازی کر دیں گے ان خیالات کا اظہار قوم پرست حریت پسند طلبا تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر طلحہ خان کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :