اپالو سپورٹس نے فیض باغ جمخانہ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

منگل 8 نومبر 2016 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) اپالو سپورٹس اور فیض باغ جمخانہ کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر میچ کھیلا گیا جو کہ اپالو سپورٹس نے 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ فیض باغ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ نے 105، شمشاد 50 اور عمر نے 35 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے اویس طارق نے 3/56، شاہد رحمت 2/44 اور انس رضا نے 1/46 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 34 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ انس رضا نے 70، قاسم اکرم 79اور دلشاد حنیف نے 60 رنز بنائے۔ فیض باغ جمخانہ کی طرف سے خلیل احمد نے 3/43 ، محمد عثمان 2/47 اور وسیم ملک نے 2/54 وکٹ حاصل کیں۔