ایشین جونیئر تھروبال چمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

منگل 8 نومبر 2016 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء)ایشین جونیئر تھروبال چمپئن شپ 26 دسمبر سے ملائیشیاء میں شروع سے ہوگی، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جوکہ ایشین تھروبال فیڈریشن کے بھی سیکرٹری جنرل ہیں نے بتایاکہ چمپئن شپ میںقومی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی، دونوں ٹیمیں 14 ،14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی، چمپئن شپ کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے 20 ،20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا،اور ٹیموں کا اعلان 20 دسمبر کو کیا جائے گا،چمپئن شپ میں پاکستان، میزبان ملایشیاء، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش، سنگاپور، کمپوڈیا، افغانستان، تھالی لینڈ، نیپال سمیت 15 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی،اور یہ چمپئن شپ 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔