آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر گرلز چمپئن شپ 11 جنوری سے شروع ہوگی

منگل 8 نومبر 2016 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر چمپئن شپ 11 جنوری سے لاہورویمن کالج، لاہور میںشروع ہوگی، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں سکولزکے جونیئر اور کالجز کے سنیئر مقابلے ہونگے، ٹورنامنٹ کے دونوں ایونٹس میں اول آنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے ،ْ دوئم آنے والی ٹیموں کو پچاس، پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے،چمپئن شپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طور پر شرکت کرے گی، چمپئن شپ 14 جنوری تک جاری رہے گی اورچمپئن شپ میں ملک بھر سے کوئی بھی سکول اور کالج کی ٹیم حصہ لے سکتی ہے اور شرکت کی خواہش رکھنے والے سکولز اور کالجز کے عہدیداران مزید معلومات کیلئے 0321-3077577 کرکے اپنی ٹیم کی انٹری کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :