متحدہ عرب امارات نے سابق برطانوی بلے باز اویس شاہ کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا

منگل 8 نومبر 2016 12:44

متحدہ عرب امارات نے سابق برطانوی بلے باز اویس شاہ کو ٹیم کا عبوری کوچ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) متحدہ عرب امارات نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اویس شاہ کو اپنی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد اویس شاہ کو گزشتہ ماہ اومان کے خلاف سیریز کے دوران صرف 15 دن کیلئے کوچ بنایا گیا تھا جہاں وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اچھی طرح گھل مل گئے جبکہ سیریزمیں 1-2 سے ہوئی تھی جس کے باوجود ان کے معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ ایسٹ نے کہاکہ ہم اویس شاہ کو تین ماہ کیلئے متحدہ عرب مارات کی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔انہوںنے کہاکہ اویس شاہ نے مختصر وقت میں ہی کھلاڑیوں اور ایمریٹس کرکٹ اسٹاف کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کیا اور ہم ان کی مدد سے اسکوربورڈ پر بھی بہتری کے لیے توقع رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :