قومی ٹیم ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جاپان روانہ ہوگئی

منگل 8 نومبر 2016 11:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) قومی جونیئر ٹیم ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے گذشتہ روز لاہور سے جاپان روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈیشن کے نائب صدر محمد راشد ملک اور کھلاڑیوں نے ٹیم کو الوادع کیا٬ ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلی جا رہی ہے جس میں میزبان چاپان٬ کوریا٬ پاکستان٬ ایران٬ ازبکستان قراغستان اور چین سمیت 18 ملکوں کے ویٹ لفٹر حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ3 رکنی قومی ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی طلحہ طالب 62 کلوگرام٬ فرحان احمد 72 کلوگرام اور محمد نوح دستگیر بٹ پلس 105کلوگرام ویٹ کیٹگریز کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان ویٹ لفٹگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد امین بٹ اور عرفان بٹ بالترتیب بطور ٹیم منیجر اور کوچ ہیں۔