پرتھ ٹیسٹ، ٹمبا باووما معمولی غلطی کے باعث نئی تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 7 نومبر 2016 23:01

پرتھ ٹیسٹ، ٹمبا باووما معمولی غلطی کے باعث نئی تاریخ رقم کرنے سے محروم ..

پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 7نومبر۔2016ء) جنوبی افریقہ کے ٹمبا باووما معمولی غلطی کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گئے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں روز کینگرو بلے باز عثمان خواجہ اور وکٹ کیپر بلے باز پیٹر نیول کے مابین پارٹنر شپ قائم ہورہی تھی جب میچ کے 74ویں اوور میں پروٹیز کپتان ڈو پلیسی نے وکٹ کی تلاش میں گیند باووما کی جانب اچھالی ، میڈیم پیسر کی پہلی گیند نیچے رہی اور پیڈ سے ٹکرائی تاہم وہ امپائر سے اپیل کرنے کے لیے مڑے تو انہیں نو بال کا اشارہ نظر آگیا ،ری پلیز میں صاف نظر آرہا تھا کہ اگر یہ گیند نو بال نہ ہوتا اور امپائر بھی عثمان خواجہ کو آﺅٹ قرار نہ دیتا تو جنوبی افریقہ کے ریویو لینے کی صور ت میں فیصلہ ان کے حق میں آنا تھا اور یوں باووماٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے 22ویں باﺅلر بن جاتے ۔