گلوبل ڈیف ایسو سی ایشن کے دفدکی چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال سے ملاقات

پاک سرزمین پارٹی اسپیشل افراد کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی٬ چیئر مین سید مصطفی کمال

پیر 7 نومبر 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اسپیشل افرادکو درپیش مسائل کے حل نہ کئے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیشل افراد کیلئے مخصوص کوٹہ مقرر ہونے کے باوجود ان کو ان کے حق سے محروم رکھا جارہاہے ٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل ڈیف ایسو سی ایشن کے دفد سے ملاقات کے دوران کیا٬انہوںنے کہا کہ اسپیشل افراد دنیا بھر کے معاشرے کے معصوم اور ذہین لوگ ہیں انہوں نے جسمانی معذوری کے باوجود دنیا میں اپنا نام روشن کیا ہے اگر ہماری حکومت ان کی سرپرستی کرے تو یہ بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی صلا حیت رکھتے ہیں٬ اس موقع پر گلوبل ڈیف ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سید مصطفی کمال کو اسپیشل افراد کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین سید مصطفی کمال نے انہیں اپنی بتایا کہ پاک سرزمین پارٹی اسپیشل افراد کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور ہر فورم پر ان کی نمائندگی بھی کرے گی۔