بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میر پور خاص کے اعلیٰ قیادتی وفدکی سید مصطفی کمال سے ملاقات

ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ ناجائز ہے کراچی کی انتظامیہ مزدور دشمنی سے باز رہے ٬ چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال

پیر 7 نومبر 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے میر پورخاص سے آئے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلیٰ قیادتی وفد سے پاکستان ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ٬ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت وقت کا ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ ناجائز ہے جس کی وجہ سے 113 ملازمین کو برطرف کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ٬ یہ تمام ملازمین 2011 میں حالیہ گورنر سندھ کے آشیرباد سے ادارے میں بھرتی ہوئے تھے اور یہ سب ڈیلی ویجیز ملازم تھے جنہیں بعد میں بورڈ آف گورننس کی منظوری کے بعدمستقل کیاگیا ٬پاک سرزمین پارٹی حکومت کے اس جبری اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے اورکراچی کی انتظامیہ متنبہ کرتی ہے کہ وہ مزدور دشمنی سے باز رہے اور غیر اخلاقی و غیر جمہوری اقدامات سے گریز کرے ٬ یہ تمام ملازمین پہلے ہی غربت اور بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ٬ انہوںنے کہا کہ ملازمین کے گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا نہ کیا جائے۔