ہائی پروفائل کیس میںایم کیوایم کوملوث کرنامیڈیاٹرائل تھا٬ترجمان ایم کیوایم

پاکستان کے نامورسپوت شہیدامجدصابری کے قاتلوںکی گرفتاری کے اس گھنائونے فعل میںپس پردہ تمام کرداروںکوبھی بے نقاب کیاجائے

پیر 7 نومبر 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجدصابری کے قتل میںملوث دہشت گردوںکی گرفتاری پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امجدصابری کے قتل میںملوث دہشت گردوںکی گرفتاری سے واضح ہوگیاکہ ہائی پروفائل کیس میںایم کیوایم کوملوث کرناایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کاحصہ ہے انہوںنے اس مذموم فعل میںملوث تمام عناصرکوبے نقاب کرنے کابھی مطالبہ کیا۔

ایک بیان میںایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے کہاکہ امجدصابری کے اندوہناک قتل کے فوری بعدمیڈیاکے بعضافرادنے اس سانحے میںبھی ایم کیوایم پرالزام دھرنے کابے سروپااور شرمناک سلسلہ شروع کررکھاتھاجوایم کیوایم کے میڈیاٹرائل کی کڑی کاحصہ تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ آج وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میںصرف شہید امجدصابری کے قاتلوںکوہی عوام کے سامنے پیش نہیںکیابلکہ ایم کیوایم پرمیڈیاکے ذریعے بے بنیادلگانے والوںکوشرم سارکیا۔

ترجمان نے کہاکہ میڈیاکے وہ لوگ جوقسمیںکھاکرایم کیوایم پرالزام لگاتے تھکتے نہیںتھے آج کس منہ سے عوام کاسامناکرینگی ۔ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ پاکستان کے نامورسپوت شہیدامجدصابری کے قاتلوںکی گرفتاری کے اس گھنائونے فعل میںپس پردہ تمام کرداروںکوبھی بے نقاب کیاجائے اوردہشت گردی کے دیگراہم واقعات میں ملوث افرادکی گرفتاری کے لئے بھی مئوثرکوشش کی جائے۔