ڈاکٹرمحمدفاروق ستار سے منوہرلال کی سربراہی میںاقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی مذہبی وسماجی شخصیات کے وفد کی ملاقات

وفدنے ایم کیوایم کی کامیابی٬سازشوںکے خاتمے سمیت اسیرکارکنان کی رہائی اورلاپتہ کارکنان کی واپسی کے لئے دعائیںبھی کیں

پیر 7 نومبر 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹرمحمدفاروق ستار سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات اورسماجی رہنمائوںپرمشتمل نمائندہ وفدنے انچارج اقلیتی امورکمیٹی منوہرلال کی سربراہی میںپی آئی بی کالونی میںواقع ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پرملاقات کی اور23اگست کے اقدام پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے اورنگی ٹائون میںشعبہ خواتین کے اجلاس کی شاندارکامیابی پرمبارکبادپیش کی۔

وفدمیںاقلیتی امورکمیٹی کے جوائنٹ انچارج گردھاری لال٬پاکستان ہندوکونسل کی رکن محترمہ منگلہ شرما٬ممتازسماجی رہنماء محترمہ بنجمن پاسکل٬بشپ کاظم بھٹو٬بشپ جاویداختر پول٬بشپ انورجاوید٬بشپ جاویدانجم٬بشپ گلفام جاوید٬پاسٹرعمران٬وجے مہاراج٬سردار گرمکھ سنگھ٬سردارکیشن سنگھ٬ انتھونی سوئل اورنویدملک سمیت کونسلرزاوردیگرمنتخب نمائندے شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفدنے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میںایم کیوایم پاکستان کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ22اگست کے واقعے کے بعدڈاکٹرمحمدفاروق ستاراوردیگرذمہ داران کا23اگست کااقدام کووقت کی ضرورت قراردیااورکہاکہ 23اگست کے اقدام نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ماضی میںجس طرح اقلیتوںکے حقوق کے لئے آوازاٹھاتی رہی ہے امیدہے کہ وہ آج بھی اسی طرح نہ صرف آوازبلندکرتی رہے گی بلکہ ایوانوںتک اقلیتوں کی آوازپہنچائے گی۔

انہوںنے ایم کیوایم پاکستان کی کامیابی ٬سازشوںکے خاتمے٬اسیروںکی رہائی اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے خصوصی دعائیںبھی کیں۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وفدکی آمدکاخیرمقدم کیااور اقلیتی برادری کے وفدکواپنی اورایم کیوایم پاکستان کی جانب سے دیوالی کی مبارکباددیتے ہوئے یقین دلایاکہ ایم کیوایم پاکستان ایک ہے جوحق وسچ کے ساتھ ہے اوراقلیتوںسمیت تمام مظلوموںاورمحکوموںکے جائز حقوق اورانہیںدرپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاںہے۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ اورعارف خان ایڈووکیٹ اوردیگربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :