خانیوال کے قریب قراقرم ایکسپریس ٹرین کی کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر

پیر 7 نومبر 2016 22:41

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس خانیوال کے قریب میاں شمیر ریلوے سٹیشن کے پاس ریلوے لائن عبور کرنے والی کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ٹکر کے نتیجے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک گھنٹے کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کرکے قراقرم ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا۔