پیشہ ورانہ فرائض سے غفلت و لاپرواہی برتنے اور عوامی شکایات پر بطور سزا پولیس اہلکاروں کی مدمت ملازمت میں کمی

پیر 7 نومبر 2016 22:41

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے پیشہ ورانہ فرائض سے غفلت و لاپرواہی برتنے اور عوامی شکایات پر بطور سزاایس ایچ اوز سمیت دیگر اہلکاروں کی مدمت ملازمت میں کمی کر دی۔ ایس ایس پی سکھرپولیس کے ترجمان ریحان سرور کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے سکھر ضلع کے افسران و اہلکاروں کی کرپشن کورٹ کے امور اور ڈیوٹی میں لاپرواہی اور جرائم پر قابو نہ پانے پر دیے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس کے سلسلہ میں ردلی روم اجلاس کیا ۔

اس موقع پر سب انسپکٹر اقبال ڈومکی٬ سراج کمبوہ کو میجر پنشمنٹ ایک سال مدت ملازمت کی کمی ایس ایچ او وومین سیل ٬ ایس ایچ او بی آباد ٬ صالح پٹ٬ اے سیکشن ٬ سائیٹ٬ باگڑ جی ائر پورٹ ٬ تماشانی ٬ جنجی٬ رضا گوٹھ٬ سب انسپکٹر لطف شاہ ٬ سب انسپکٹر اعجاز گوپانگ٬ سب انسپکٹر منظور مہر٬ سب انسپکٹر مرتضی مہر٬ نور احمدچنا٬ ہینڈ کانسٹیبل فضل لغاری٬ کو مائنر پشمنٹ دی ٬کرائم میٹنگ میں ایس ایس پی سکھر نے سکھر ضلع کے تمام ڈی ایس پیز صاحبان ایس ایش او ز ڈبیلو ایچ اوزکیساتھ بھی ایک اجلاس کیا جس میںکرائم کنٹرول نظم و ضبط ڈیوٹی غفلت ٬لاپرواہی٬ برتنے اور عوامی شکایات پر ایس ایچ اور بی سیکشن ایس ایچ او باگڑ جی ٬ ڈبلیو ایچ سی روہڑی٬ ٬ مبارکپور٬ تماچانی کی دو سال کی مدت ملازمت ختم کر دی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تماچانی ٬ قادر پورکی ایک سال کی مدت ملازمت کم کر دی۔ ایس ایچ او آباد٬15 انچارج کو وارننگ دی گئی ٬ تمام ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز کو قومی نیشنل ایکشن پلان ٬ عوامی شکایات اور کرائم کنٹرول کرنے کی سخت ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :