پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے عنوان پرسکھر و روہڑی کے کالجز میں لیکچر اور سیمینارکا انعقاد

پیر 7 نومبر 2016 22:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کی آگاہی مہم کے سلسلہ میںسکھر و روہڑی کے کالجز میں لیکچر پروگرام اور سیمینارکا انعقاد ہوا٬ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پاک چائنا اقتصٓادی راہداری کے عنوان پرگورنمنٹ ڈگری کالج سکھر میں ایک تعارفی لیکچر پروگرام جبکہ سیمینار سے پروفیسر شفقت حسین جوکھیو٬ پرنسپل بشیر احمد بھٹو٬ پروفیسر آغا شبیر ترین ٬ پروفیسر جمن شاہ٬ پروفیسر نذیر احمد ٬ پروفیسر نصیب لاکھو سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کیلئے اہم بنیاد ہے٬ اس پروجیکٹ سے پاکستان گوادر پورٹ کے زریعہ تمام دنیا میں اپنے اقتصادی معاشی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کر سکے گا٬ انہوںنے کہاکہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایک اہمیت کا حامل ملک ہے اس کی جغرافیائی سرحدیں اور خصوصا گوادر پورٹ کے زریعہ دنیا کے مختف ممالک سے رابطہ قائم کیا جا سکیگا٬ اس موقع پر طالبعلموں عبدالسمیع گبول٬ زبیر احمدمہرو دیگر نے بھی تقاریر کیں اور کہا کہ سی پیک پروجیکٹ 46 بلین امریکی ڈالر سے چائنا اور پاکستان سرمایہ کاری ہوگی جس میں روڈ راستوں موٹر ویز کی تعمیر بندگاہوں اور ریلوے کے نظام کو مضبوط بنایا جائیگا٬ جس سے ملک میں کارخانوں انڈسٹریز کی صنعت میںاضافہ ہو گا اور روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور غربت میں کمی آئیگی٬ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سی پیک پروجیکٹ کے عنوان پر گورنمنٹ عطا حسین شاہ ڈگری کالج روہڑی میں ایک سیمنار منعقد ہوا جس میں کالج کے پرنسپل ٬ اساتذہ اور طلبہ نے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کی اہمیت اور اس کے زریعہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ہونیوالے فوائد و ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی پیک ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سے ملک میں خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :