ضرب عضب آپریشن ملکی سلامتی و امن کا ضامن ہے٬ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

پیر 7 نومبر 2016 22:40

سیالکوٹ ۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت ہر پاکستانی کیلئے ہر چیز پر مقدم ہے اور ضرب عضب آپریشن ملکی سلامتی و امن کا ضامن ہے ۔اسلا م معاشرے کے ہر شعبے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے اور اسلامی تعلیمات انسانی زندگی کو ایک مثبت دھارے میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ -جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کا سلوگن پیس آف ارتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال ہال لاہور میں ایک روزہ قومی مشائخ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ قبل ازیں پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری صاحبزادہ خالد محمودنے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ عدنان قادری نے ادا کی اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض الحاج صاحبزادہ پیر محمد حیات سلطان نے خوب صورت انداز سے سرانجام دئیے۔

(جاری ہے)

قومی مشائخ امن کانفرنس سے الحاج پیر محمد خالد سلطان القادری ٬ الحاج پیر عابد سلطان القادری٬ صاحبزادہ حامد سلطان القادری ٬ صاحبزادہ محمد حیات سلطان القادری ٬ پیر سید افضال حسین شاہ٬ مرکزی چیئرمین پاکستان مشائخ وعلماء کونسل پیر سید سیف اللہ ٬ پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی قادری ودیگر نے قومی امن مشائخ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باہو سلطان ؒ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سلطان باہو نے اپنی زندگی میں 21لاکھ سے زائد غیر مسلم کو دائرہ اسلام میں داخل کرنے میں کامیاب ہوئے٬ سلطان باہو نے ہمیشہ امن پیار کا درس دیا انہوں نے ہمیشہ سوئی دھاگے سے محبت کی کیونکہ سوئی دھاگہ ہمیشہ لوگوں کو ایک بناتا ہے ۔

مقررین نے کہا کہ جماعت الصالحین اسلام محبت٬ اخوت٬ بھائی چارے٬ اتحاد واتفاق کا پیغام لے کر پوری امت مسلمہ کو ایک سلوگن دینا چاہتی ہے اور مسلمانوں کو ایک بار پھر یکجا دیکھنا چاہتی ہے۔ اس موقع پر ملک کے مایا ناز نعت خوان عدنان قادری ٬منظورسلطانی سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے نعت خواں حضرات نے نعتوں کے نذارانہ پیش کرکے محفل کو چار چاند لگاڈالے بعدازاں دررودسلام کے بعد ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا مانگئیں گئیں ۔