راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ہاں جونیر ایکسپریس کی ولادت

پیر 7 نومبر 2016 22:36

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ہاں جونیر ایکسپریس کی ولادت

راوالپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر خوشی سے سرشار ہیں۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے جب کہ زچہ و بچہ دونوں روبہ صحت ہیں جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی ذی روح کا آ نابہت بڑا معجزہ ہے اور مجھے باپ بننے پر فخر ہے۔واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2014 میں رباب نامی دوشیزہ سے سادگی سے شادی کی تھی۔