حکومت نے سرل لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی٬ پرویز مشرف
جودہ حکومت کیخلاف عمران خان اور طاہر القادری کا احتجاج بالکل درست ہے ٬ملک کو کرپشن سے نجات اور عوام کو تبدیلی کی ضرورت ہے ٬ سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ میری فیملی پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی حرام ہے٬میرا کوئی آف شور اکا$نٹ یا آف شور کمپنی ہے نہ ہی میں نے کوئی اثاثے بنائے ہیں سعودی بادشاہ کنگ عبداللہ میرے بھائیوں جیسے ہیں٬ میرے نام پر اکا$نٹ کھولا ٬ ہر مہینے مجھے معقول رقم بھیجتے رہے ٬ گھر بھی تحفے میں دیا ورنہ میں چھ ماہ تک ایک دوست کے مکان میں کرائے پر رہتا رہا٬ گفتگو
پیر 7 نومبر 2016 22:36
(جاری ہے)
میرے دور حکومت میں ملک کی جی ڈی پی بھارت سے کہیں زیادہ تھا٬عوام خوشحال تھی٬ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا جسکی وجہ سے بھارتی حکمران آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں کی ساکھ خراب کرنا بری بات ہے۔پانامہ لیکس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے٬سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے ٬اگر حکمرانوں کو پاکستان اور اپنی عزت کا خیال ہو تو انہیں استعفی دے دینا چاہئے۔پرویز مشرف نے کہا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کھرب پتی ہیں۔دبئی اور لندن میں تمام ٹیکسی ڈرائیور کو بھی انکی جائیدادوںاور اکا$نٹس کا علم ہے۔ہمارے ملک کے آ ئین میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے۔میری فیملی پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی حرام ہے۔میرا کوئی آف شور اکا$نٹ یا آف شور کمپنی ہے نہ ہی میں نے کوئی اثاثے بنائے ہیں۔سعودی بادشاہ کنگ عبداللہ میرے بھائیوں جیسے ہیں۔انہوں نے میرے نام پر اکا$نٹ کھولا اور ہر مہینے مجھے معقول رقم بھیجتے رہے اور مجھے گھر بھی تحفے میں دیا ورنہ میں چھ ماہ تک ایک دوست کے مکان میں کرائے پر رہتا رہا۔اب اللہ کا شکر ہے میرا لیکچرز سرکٹ کی فیس ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر فی40منٹ ہے اور میں کتابیں لکھ کر اپنا خرچ چلاتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ 1999ء میں نوازشریف کو سزائے موت دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے کہنے پر شریف فیملی کو ملک سے باہر جانے دیا۔سعودی عرب اور پاکستان حکومت کے مشترکہ دوست لبنان کے صدر الحریری نے مجھے فون کرکے بتایا کہ شاہ عبداللہ نے آپ سے اپنے دوست شریف خاندان کی رہائی کی درخواست کی مگر آپ نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا جس پر وہ ناراض ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ عبداللہ سے خصوصی ملاقات کے دوران میں نے شریف فیملی کو ملک سے باہر جانے دیا۔پرویز مشرف نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ آرمی چیف سمیت تمام کورکمانڈر ملک کی صورت حال پر سخت پریشان ہیں کیونکہ عوام کی امیدیں آرمی سے وابستہ ہیں مگر آئین میں اس معاملے پر کوئی حل موجود نہیں۔پاکستان آرمی کو کوئی بھی فیصلہ اچھی نیت کے ساتھ پاکستان اور اسکی عوام کے وسیع تر ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے لینا چاہئے۔قانون میں ترمیم کرکے سیاستدانوں نے آرمی کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں اور اس وقت تمام امیدوں کا محور سپریم کورٹ ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کو ملکی و عوامی مفاد کو نظر میں رکھ کر پاکستان کے حق میں فیصلہ دینا چاہئے کیونکہ ملک کو کرپشن اور عوام کو حکمرانوں سے نجات کی ضرورت ہی۔۔۔(ولی)مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.