وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں نئی تحصیلوں کے قیام کے عمل میں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت کردی

پیر 7 نومبر 2016 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں نئی تحصیلوں کے قیام کے عمل میں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں نئی تحصیلوں کے قیام کے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر بلدیات عنائت اللہ خان٬ ایس یم بی آر افضل لطیف ٬ پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم موجودہ حکومت لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ان مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ نئی تحصیلوں کے قیام کیلئے سمریاں جلد ہی منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے صوبے میں تمام اراضی کا ریکارڈ فوری کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کی جس پر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس پر پیش رفت جاری ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ علاقوں کے دوروں اور وفود سے ملاقات کے موقع پر خان پور٬ دربند تھانہ ٬لورا٬ بفہ٬ کمبٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :