لاہور٬شہر میں آلودگی پھیلانے والی 38فیکٹریوں سیل

پیر 7 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا محکمہ ماحولیات شہر بھرمیں آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوںکے خلاف مو ثر کریک ڈا ئون جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے محکمہ ماحولیات نے شہر بھرمیں آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوںکے خلاف کارروا ئی کرتے ہوئے اب تک 38فیکٹریوں کو سیل کر دیا ہے یہ کاروائی شمالی لاہور کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مناسب انتظامات نہ ہونے پر 10 فیکٹریوں کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوںکے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔