شالامار ہسپتال میں پا کستان کے سب سے وزنی شخص عدنا ن کی کامیا ب بیر یا ٹرک سرجری

پیر 7 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)شالامار ہسپتا ل میں ڈاکٹر معا ذالحسن کی سر براہی میں بیریا ٹرک سر جنز کی ٹیم نے پا کستا ن کی تاریخ کے سب سے وزنی (ہیوی ویٹ) شخص کی کا میا ب سر جری کر لی ۔یہ آپریشن شالامار ہسپتال کے سرجری یو نٹ 3کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر حماد رانا کی نگرانی میں ہوا ۔گو جرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عدنان کی عمر 31برس اور وزن 320کلو گرام ہے ۔

شالا مار ہسپتال کے بیر یا ٹرک سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن نے اس حوالے سے پریس کا نفرنس کر تے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نو عیت کا انتہا ئی مشکل آپریشن تھا جو تقریباًً ساڑھے 3گھنٹے جا ری رہا انہوں نے بتا یا کہ آپریشن کے تمام مراحل انتہا ئی کا میا بی سے طے پا گئے ہیں اور اب عدنا ن جو گوجرانوالہ کی----- ببر شیر کے نام سے سوشل میڈیا پر مشہور ہے ابتدائی 6ماہ میں اس کا وزن تقریباًً 50سے 60فیصد کم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ یہ طریقہ سرجری انتہا ئی محفوظ ہے جس میں مریض کے معدے کا سائز 80فیصدتک چھو ٹا کر دیا جا تا ہے اور معدے میں مو جو د اس ہا رمون کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے جو مو ٹا پے کا با عث بنتا ہے انہوں نے مزید بتا یا کہ لیپروسکو پی طریقہ سے معدے کا سائز کم کیا جا تاہے اور مریض کا لا ئف سٹا ئل تبدیل کر کے اس کا وزن کنٹرول کیا جاتا ہے ۔

شالا مار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عرفان علی سید نے میڈیا نما ئندوں کا شکریہ ادا کیا اور بتا یا کہ اس آپریشن پر 4سے 5لاکھ خرچہ آتا ہے تا ہم اس مریض کے علاج میں شالامار ہسپتال نے 50فیصد ما لی مدد کی ہے جب کہ ڈاکٹر معا ذ نے بھی آپریشن کا معاوضہ نہیں لیا ۔ انہوں نے اس مو قع پرسرجری ٹیم اور یو نٹ کے ہیڈ پرو فیسر ڈاکٹر حماد رانا کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہو ںنے اس آپریشن کو کامیا ب بنا نے میں بھر پو ر تعا ون کیا۔ عدنان کے لواحقین نے کامیا ب آپریشن پر شالامار ہسپتا ل کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔